اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڑیسہ میں عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارچ برخاست - زبردستی اسقاط حمل

اڈیشہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) ابھے نے بیرامتر پور پولیس تھانہ کے سابق انچارج آنند چندر مانجھی کو سندر گڑھ ضلع کے بیر متر پور تھانہ میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر آبروریزی کرنے اوراس کا زبردستی اسقاط حمل کرانے میں شامل ہونے کے الزام میں ملازمت سے برخاست کردیا ہے۔

اڑیسہ میں عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارچ برخاست
اڑیسہ میں عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارچ برخاست

By

Published : Jul 1, 2020, 10:28 PM IST

ڈی جی پی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا،”پولیس افسر کا طرز عمل شرمناک تھا۔ ہم نابالغ لڑکی سے معافی مانگتے ہیں۔“
اس معاملے کے کافی طول پکڑنے کے بعد مسٹر مانجھی کو اس معاملے میں معطل کردیا گیا تھا۔ منگل کو ڈی جی پی نے اس معاملے کی تحقیقات کرائم برانچ کو سونپ دی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ آف ویمن پولیس کی سربراہی میں چار افراد کی ایک ٹیم منگل کو سندر گڑھ روانہ ہوگئی اور اس معاملے کی تحقیقات کا کام مقامی پولیس سے اپنے ذمہ لے لیا۔ بیرمتر پور تھانے کے سابق انچارج سمیت چھ افراد پر پولیس اسٹیشن میں کئی ہفتوں تک ایک نابالغ کے ساتھ عصمت دری کرنے کا الزام ہے۔
چائلڈ ڈیویلپمنٹ کمیٹی نے ربوگا پولیس اسٹیشن میں بیرمتر پور پولیس اسٹیشن میں سابق پولیس اسٹیشن انچارج، ایک ڈاکٹر سمیت چھ افراد کے خلاف بھی شکایت درج کروائی ہے۔ معاملے میں طول پکڑنے کے بعد پولیس نے بھی اپنی کارروائی تیز کردی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک وفد نے دو دن پہلے ڈی جی پی سے ملاقات کرکے پولیس پر کوئی کارروائی نہیں کرنے اور ملزم کو بچا نے کا الزام عائد کیا تھا۔
بی جے پی کارکنوں نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے شیڈول کاسٹ، شیڈویل ٹرائب مظالم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے اور متاثرہ کے لواحقین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے علاوہ 8.25 لاکھ روپے معاوضے دینے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری پرتھوی راج ہری چندن نے منگل کو حکومت سے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کا مطالبہ کیا اور انصاف ملنے تک اس احتجاج کو جاری رکھنے کی بات کہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details