سورت میں پھنسے مزدوروں کی بسوں کے ذریعہ واپسی کے دوران تین حادثات میں دو افراد ہلاک اور دیگر متعدد زخمی ہوگئے۔
ریل کے ذریعہ ہی مزدوروں کی واپسی کا حکم نوین پٹنائک کی زیرصدارت کورونا سے متعلق جائزہ اجلاس میں مزدوروں کی واپسی پر بھی غور کیا گیا اور وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ صرف ٹرینوں کے ذریعہ ہی مزدوروں کی ریاست واپسی کے انتظامات کریں۔
تقریباً 1600 کیلومیٹر کا فاصلہ بس کے ذریعہ طئے کرنے میں خواتین اور بچوں کو بھی کافی مشکلات پیش آرہے تھے۔
اڈیشہ کے گنجام ضلع سے تعلق رکھنے والے تقریباً تین لاکھ افراد گجرات کے سورت میں ہیرے کاٹنے کا کام کرتے ہیں۔
چیف سکریٹری اے ک ترپاٹھی نے بتایا کہ مزدوروں کی اڈیشہ واپسی کےلیے 87 بسوں کی بکنگ کی گئی تھی جبکہ بیس بسیں چلائی گئی لیکن وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد ماباقی بسوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ریاست کی صورتحال کے علاوہ دیگر امور پر تفصیلی غورو خوص کیا گیا۔