اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڈیشہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 170 تک پہنچ گئی - گنجام ضلع

اڈیشہ کے گنجام ضلع میں کورونا کا ایک نیا کیس مثبت پایا گیا جبکہ ریاست میں کل کیسز کی تعداد بڑھ کر170 ہوگئی ہے۔

One more COVID-19 case reported in Odisha, total rises to 170
اڈیشہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 170 تک پہنچ گئی

By

Published : May 5, 2020, 1:13 PM IST

اڈیشہ کے گنجام میں کورونا کا نیا معاملہ سامنے آنے کے بعد ضلع میں متاثرین کی کل تعداد تین ہوگئی ہے۔

ریاست میں فی الوقت 109 کورونا متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ 60 افراد کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ اس وبا سے ریاست میں 6 اپریل کو ایک موت ہوئی تھی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ کل ایک دن میں سب سے زیادہ 3,535 ٹسٹ کئے گئے اور اب تک کل 44,663 افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔

جاجپور میں سب سے زیادہ 52 کیسز درج کئے گئے جبکہ کھردا میں 47، بالاسور میں 21، بھدراک میں 21 ، سندر گڑھ میں 11 اور گنجام میں تین کیسز پائے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details