اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youth Runs 60 km to Oppose Agnipath: اگنی پتھ اسکیم کی مخالف میں اڑیشہ کے نریش کمار نے ساٹھ کلومیٹر دوڑ لگائی

مرکزی حکومت کی اسکیم کے خلاف جہاں پورے ملک میں سڑک پر احتجاج کیا جا رہا ہے، وہیں اڑیشہ کے ایک نوجوان نے اس اسکیم کی مخالفت میں دوڑ کر 60 کلومیٹر کی دوری پانچ گھنٹے اور چھبیس منٹ میں پوری کی Youth Runs 60km to Oppose Agnipath۔

Youth Runs 60km to Oppose Agnipath
Youth Runs 60km to Oppose Agnipath

By

Published : Jun 18, 2022, 8:39 PM IST

نورنگ پور:ریاست اڑیشہ کے نورنگ پور ضلع کے رہنے والے نریش کمار نے مرکزی حکومت کی اسکیم ''اگنی پتھ'' کے خلاف 60 کلومیٹر کی دوڑ لگا کر مخالف کی ہے۔ جمعہ کے روز نریش کمار (23) نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے نورنگ پور کلکٹر آفس سے عمر کوٹ بیجو پٹنائک اسٹیڈیم تک دوڑ لگائی۔ اس نے یہ دوڑ پانچ گھنٹے اور 26 منٹ میں مکمل کی۔ نریش آرمی میں بھرتی ہونے کے خواہشمند ہیں Nowrangpur Youth Naresh Biswas runs 60km to oppose Agnipath scheme۔

ویڈیو دیکھیے۔

نریش کمار Naresh Kumar Odisha نے کہا کہ ہمارے ساتھ 20 نوجوان ملک کی خدمت کی تیاری کرتے ہیں۔ وہ دفاعی خدمات کے لیے، چار سال کے لیے تیاری نہیں کر رہے ہیں۔ میں صرف خود کے لیے فکرمند نہیں ہوں بلکہ ان کے لیے بھی ہوں جو دفاعی خدمات کے لیے سخت تیاری کر رہے ہیں۔ خبر سننے کے بعد ہم نے اس طرح دوڑ لگا کر اس اسکیم کی مخالف کی۔ نریش اپنے گھر والوں کی کفالت کے لیے مزدوری کرتے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے پر زور دیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details