بالاسور: اوڈیشہ کے بہناگا ہائی اسکول کے طلباء اپنی کلاسوں میں واپس آنے سے خوفزدہ ہیں۔ واضح رہے کہ بالاسور ٹرین حادثے کے بعد اس اسکول میں لاشیں رکھی گئی تھیں۔ بالاسور میں ہوئے ٹرین حادثے میں 275 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ حادثے کے فوراً بعد لاشوں کو اسکول کی عمارت میں رکھا گیا۔ اسکول مینجمنٹ کمیٹی نے ریاستی حکومت سے عمارت کو منہدم کرنے پر زور دیا۔ کیونکہ طلبہ اس اسکول میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔ بالاسور کے ضلع مجسٹریٹ دتاتریہ بھاؤ صاحب شندے نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کمیٹی پرانی عمارت کو منہدم کرکے نئی عمارت بنانا چاہتی ہے تاکہ بچوں کو کلاس میں جانے میں کوئی خوف نہ ہو۔
Odisha Train Tragedy اوڈیشہ ٹرین حادثے میں لاشیں جس اسکول میں رکھی گئی اسے منہدم کرنے کا فیصلہ - بہناگا ہائی اسکول جانے سے طلبہ خوف زدہ
اڈیشہ ٹرین حادثے میں لاشوں کو جس اسکول میں رکھا گیا تھا وہ اسکول بہناگا گاؤں میں موجود ہے۔ اسکول میں لاشیں رکھنے کی وجہ سے طلباء نے یہاں آنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے بعد جمعہ کو اوڈیشہ حکومت نے اعلان کیا کہ بہناگا اسکول کو منہدم کرکے دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ demolition of bahanaga high school building
یہ بھی پڑھیں: Coromandel Express Back On Track اوڈیشہ ٹرین حادثے کے بعد پٹریوں کی مرمت مکمل، دوبارہ ریل خدمات بحال
جمعرات کو ضلع مجسٹریٹ دتاتریہ بھاؤ صاحب شندے نے بہناگا ہائی اسکول کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ بہنگا اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ بہناگا ہائی اسکول میں ٹرین حادثے کے بعد لاش کو رکھا گیا تھا۔ ہم نے اسکول کی عمارت کو گرانے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں ایک ہولناک ٹرین حادثے میں 200 سے زائد مسافر ہلاک ہو گئے تھے اور ہزاروں مسافر زخمی ہو گئے۔ کورومنڈیل ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس ایکسپریس کا ڈبہ دوسرے ٹریک پر گرنے سے مخالف سمت سے آنے والی ٹرین بھی حادثے کا شکار ہوگئی۔ ابھی بھی اس حادثے میں متعدد لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جگہ کی کمی کے باعث لاشیں اسپتال کے قریب واقع بہناگا ہائی اسکول میں رکھی گئیں۔