اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڈیشہ فینانس سرویس کا ایک عہدیدار اپنی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا - کھدانگری پولیس اسٹیشن

اڈیشہ فینانس سرویس میں نیا بھرتی افسر کھنڈاگری کے علاقہ ڈمڈما میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا۔

Odisha officer found dead at his residence in Bhubaneswar
اڈیشہ فینانس سرویس کا ایک عہدیدار اپنی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا

By

Published : Jun 29, 2020, 8:48 PM IST

ڈمڈما کی اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے اڈیشہ فینانس سرویس میں نئے بھرتی ہوئے افسر کی شناخت ابھیلاش سوروپ مہاپترا کے طور پر کی گئی اور اسے کچھ دنوں میں اڈیشہ سکریٹریٹ میں ڈیوٹی سنبھالنا تھا۔

پولیس کے مطابق کھدانگری پولیس اسٹیشن میں مہاپترا کی غیرفطری موت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مہاپترا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی تھی۔

ڈپٹی کمشنر پولیس انوپ کمار ساہو نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ’کچھ خاندانی مسائل، خودکشی کی وجہ ہوسکتی ہے‘۔

پولیس نے مزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد مہاپترا کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details