اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا

ریاست اڑیسہ سے بی جے ڈی کے رکن پارلیمان تتھاگت ستپتھی نے سیاست کو خیرباد کہنے اور آنے والے عام انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

Odisha

By

Published : Mar 6, 2019, 1:54 PM IST

انہوں نے کہا کہ اب میں صحافت کروں گا، کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے اخبار پر توجہ دوں گا۔ غورطلب ہے کہ ستپتھی اڑیا زبان کے اخبار دھاریتری کے مالک اور ایڈیٹر ہیں۔

Tathagata Satpathy

وہ دھینک نال پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان ہیں۔

واضح رہے کہ ست پتھی 1990 سے 1995 تک اڑیسہ اسمبلی کے رکن رہے۔

اس کے بعد 12 ویں، 14 ویں، 15 ویں اور 16 ویں لوک سبھا کے لیے بھی منتخب ہوئے۔

سیاست سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد انہوں نے وزیراعلی نوین پٹنائک کا شکریہ ادا کیا۔

ست پتھی بی جے ڈی میں اپنی بات بے باکی سے کہنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وزیراعلی نوین پٹنائک نے مودی حکومت کی کئی پالیسیوں کی تائید کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم بی جے پی کے خلاف واضح موقف اختیار نہیں کرتے تو لوگ ہم پر انگلی اٹھائیں گے۔

بتا دیں کہ ست پتھی اڑیسہ کے سابق وزیراعلی نندنی ست پتھی کے چھوٹے بیٹے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details