اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڈیسہ: اساتذہ کے لیے سات گھنٹے کی ڈیوٹی لازمی

ریاست اڈیسہ میں محکمۂ تعلیم نے ایک ٹوٹیفیکیشن جاری کرکے کہا کہ ریاست سے تمام سرکاری اور غیر سرکای کالجز کے اساتذہ کم از کم سات گھنٹے ڈیوٹی انجام دیں۔

اڈیسہ: اساتذہ کے لیے سات گھنٹے کی ڈیوٹی لازمی

By

Published : Jul 6, 2019, 2:26 PM IST

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے: 'ریاست کے تمام سرکای اور غیر سرکاری کالجز میں تعینات پرنسپل سمیت اساتذہ کم از کم سات گھنٹے تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔'

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ پڑھانے کے علاوہ اپنا وقت لائبریری، ریسرچ، اور اضافی کلاسس میں دیں گے۔

وہیں محکمہ تعلیم نے طالب علموں کے لیے 75 فی صد حاضری کو لازمی قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ طالب علموں کی کم از کم 75 فیصد حاضری ہونی چاہیے اور اگر کسی کی اس سے کم پائی گئی تو اسے امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details