سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کی پرنسپل سکریٹری رنجنا چوپڑا اور توانائی کے شعبے کے پرنسپل سیکرٹری وشنو پندا سیٹھی کو شمالی بھونیشور کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔
کورونا: اوڈیشہ میں چھ نئے سینیئر افسران کی تعیناتی - کورونا وائرس کے 46 معاملے بھونیشور میں پائے گئے
اوڈیشہ حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں کوروناوائرس ‘كووڈ -19‘ کے خلاف اس جنگ میں اپنی لڑائی کو مزید مضبوط بناتے ہوئے بھونیشور میں انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے چھ اعلی افسران کی نئی تعیناتی ہے۔
اوڈیشہ میں حکومت نے کی چھ نئے سینئر افسران کی تعیناتی
مالیاتی سیکرٹری اشوک مینا اور سوشل سیکورٹی اورمعذوروں کو بااختیار بنانے کے محکمہ کی سیکرٹری بھاسکر جیوتی شرما کو دارالحکومت کے جنوب مغربی علاقے کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔
اوڈیشہ میں کوروناوائرس کے 60 نئے معاملوں میں سے 46 معاملے صرف دارالحکومت بھونیشور سے ہیں، ایسے میں وہاں صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بھونیشور کے مختلف علاقوں میں چھ سینئر آئی اے ایس افسران کو تعینات کیا ہے۔