اس حادثے میں گاڑی ڈرائیور سمیت ایک خاندان کی تین خواتین ہلاک ہوگئیں۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔
جبکہ سنگین زخمی حالت میں دو بچوں سمیت کل چھ زخمی انگول ضلع اسپتال میں داخل کروائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ سڑک حادثہ اس وقت ہوا جب ڈرائیور، گاڑی پر سے قابو کھو بیٹھا جس جے سبب وہ ایک نجی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو خاندانوں کے 10 افراد چھتیس گڑھ سے پوری جارہے تھے۔
فائر بریگیڈ جائے واقعہ پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو انگول ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا۔
بعد ازاں دو زخمیوں کی حالت بگڑنے کے بعد انھیں ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال کُٹَّاک میں شفٹ کر دیا گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔