اوڈیشہ حکومت نے ضلع گنجام میں 130 ڈاکٹروں، 37 او اے ایس (اوڈیشہ ایڈمنسٹریٹو سروسز) اور اوڈیشہ ریونیو سروس (او آر ایس) افسروں کو ضلع میں کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر تعینات کیا ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق، گنجام ضلع میں کورونا مثبت معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر، ضلع کے مختلف مقامات پر آیورویدک میڈیکل آفیسرز ہومیوپیتھک میڈیکل آفیسرز(ایچ ایم اوز) کی کل 100 تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ ایچ) گنجام میں مجموعی طور پر 30 میڈیکل آفیسرز کو تعینات کیا گیا ہے اور متعلقہ سی ڈی ایم اور پی ایچ اوز سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مذکورہ میڈیکل افسران کو تعینات کریں۔
ریاستی حکومت نے 32 او آر ایس (گروپ بی) اور 5 اوڈیشہ ایڈمنسٹریٹو سروس ، او اے ایس- اے (جے بی) کو گوانجام ضلع میں کورونا سے متعلق کام کے انتظام کے لیے ضلعی انتظامیہ کے تحت کام کرنے کے لیے بھی تعینات کیا ہے۔