اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Naveen Patnaik طلباء قوم کی توقعات پر پورا اتریں

وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ہفتہ کو سینک اسکول کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ ہر موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں۔CM Naveen Patnaik

طلباء قوم کی توقعات پر پورا اتریں
طلباء قوم کی توقعات پر پورا اتریں

By

Published : Dec 24, 2022, 8:32 PM IST

بھونیشور:اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ہفتہ کو سینک اسکول کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ ہر موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں۔Odisha CM Naveen Patnaik On Students And Country Service

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر پٹنائک نے کہا کہ سینک ودیالیہ نے نہ صرف ملک کے چند بہترین سپاہی پیدا کیے ہیں بلکہ اس کے کیڈٹس کی ایک بڑی تعداد نے بھی اہم رول ادا کیا ہے۔ اس اسکول کے سابق طلباء نے سول سروس، میڈیسن، انجینئرنگ، مرچنٹ نیوی، انٹرپرینیورشپ اور دیگر کئی شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیمی نظام کی مضبوطی طلباء میں علم، خود اعتمادی، ذمہ داری اور آزادانہ سوچنے کی صلاحیت اور مشکلات کا سامنا کرنے میں مضمر ہے۔

سینک ودیالیہ بھونیشور مسلح افواج کی اخلاقیات قائم کرنے کی اپنی کوششوں کے لئے الگ کھڑا ہے اور یہ اسکول ہر طالب علم کی انفرادی صلاحیت کو بیدار کرنے اور زندگی کے ہر لمحہ مادر وطن کی خدمت کے لیے جوانوں کو تیار کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سینک ودیالیہ ہمارے مستقبل کے شہریوں میں مطلوبہ تبدیلی لاتا رہے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مجھے سینک ودیالیہ بھونیشور کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے اس اہم موقع پر آپ کے ساتھ شامل ہونے پر خوشی ہے۔ میری طرف سے آپ سب کو اس شاندار موقع پر مبارکباد۔

یہ بھی پڑھیں:Bangladeshi Citizen Case کانپور پولیس مبینہ بنگلہ دیشی شہری رضوان کے ساتھ کولکتہ پہنچی

انہوں نے کہا کہ سینک ودیالیہ 1962 میں عظیم لیڈر اور اڈیشہ کے سابق وزیر اعلیٰ بیجو پٹنائک نے قائم کیا تھا اور اب یہ اسکول معیاری تعلیم، کردار سازی اور شخصیت کی نشوونما کے لیے ایک معیار بن گیا ہے۔

یو این آئی:Odisha CM Naveen Patnaik On Students And Country Service

ABOUT THE AUTHOR

...view details