بھونیشور:اڑیسہ کے گورنر پروفیسر گنیشی لال نے ریاستی سکریٹریٹ کے لوک سیوا بھون کے کنونشن ہال میں نئے وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اڑیسہ کی سیاسی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ وزراء کونسل کی حلف برداری کی تقریب راج بھون کے علاوہ کہیں اور منعقد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے ہفتہ کے روز اپنی کابینہ میں شامل تمام وزراء سے کہا تھا کہ وہ اپنے استعفے جمع کرائیں تاکہ چیف منسٹر کی حیثیت سے ان کی پانچویں میعاد کے تیسرے سال کے دوران نئی کابینہ تشکیل دی جاسکے۔Odisha Cabinet Reshuffle
اس کے مطابق تمام 20 کابینی وزراء نے اپنے استعفے اسپیکر ایس این پاترا کو پیش کیے، جنہوں نے خود بعد میں خرابی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سیاسی ماہرین نے کہا کہ ریاست میں سال 2024 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے وزارت میں تبدیلی کی گئی ہے۔نئی وزارت میں وزیر اعلی نوین پٹنائک نے گیارہ وزراء کو ہٹا دیا، جب کہ نو وزراء کو اپنے عہدوں پر برقرار رکھا۔اس بار چیف منسٹر پٹنائک نے ایک اور وزیر کو شامل کیا ہے، جس سے ان کی حکومت میں وزراء کی کونسل کی تعداد چیف منسٹر سمیت 22 ہوگئی ہے۔ Odisha Cabinet Reshuffle