بھونیشور: اڈیشہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور دو بار کے ایم ایل اے وشنو سیٹھی کا پیر کو ایمس، بھونیشورمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 61 برس تھی۔ ایمس، بھونیشور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سچیدانند موہنتی نے کہا کہ مسٹر سیٹھی کو ایک ماہ قبل اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا کیونکہ وہ پھیپھڑوں کے انفیکشن سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ BJP leader Bishnu Sethi Passes Away
ڈاکٹر موہنتی نے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کو گردے کی بھی بیماری تھی اور وہ اسپتال میں ہفتے میں تین بار ڈائیلاسز کروا رہے تھے، لیکن آج صبح 7:45 بجے دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔ سیٹھی دو بار ریاستی قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ پہلی بار 2000 میں چاند بلی اسمبلی سیٹ سے اور پھر 2019 میں دھام نگر اسمبلی سیٹ سے کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اڈیشہ اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دیں۔