اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے جمعرات کو ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد ویڈیو پیغام کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔ اڑیسہ ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے لاک ڈاؤن کو بڑھایا ہے۔ اس طرح لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔
فی الحال مرکز نے پورے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن لگایا ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 24 مارچ کی درمیانی شب سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ کئی ریاستوں نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن بڑھانے کی بات کہی تھی۔