اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڈیشہ میں ڈیری کسانوں کے لیے 6000 روپے تک کی کووڈ امداد کا اعلان - چھوٹے اور پسماندہ کسانوں

اڈیشہ کے وزیراعلی نوین پٹنائک نے جمعرات کے روز ریاستی دودھ فیڈریشن کے ڈیری کسانوں کے لئے کووڈ امداد کا اعلان کیا۔ اس میں ہر کسان کو چھ ہزار تک کی امداد فراہم کی جائے گی۔

نوین پٹنائک
نوین پٹنائک

By

Published : Jun 24, 2021, 10:51 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہر کسان کو لاگت کے لئے زیادہ سے زیادہ 6000 روپے تک کی امداد دی جاسکتی ہے۔ اس سے ریاستی سرکاری کے خزانے پر 11 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا اوراس سے 1.20 لاکھ ڈیری کسان مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اڈیشہ: 7 سالہ لڑکے نے مائیکروسافٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کر رقم کی تاریخ

مسٹر پٹنائک نے اعلان کرتے ہوئے ڈیری فارمنگ دیہی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی روزی روٹی میں بہتری لانے میں مدد کرتی ہے۔

کووڈ وبا کے دوران دودھ اور دودھ کی دیگر مصنوعات کی مانگ میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے جس نے ڈیری کسانوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details