اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڈیشہ سڑک حادثے میں نو ہلاک، 13 زخمی - پولیس

تریپورہ میں ایک گاڑی کے درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے نو لوگوں کی موت ہوگئی اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔

اوڈیشہ سڑک حادثے میں نو ہلاک، 13 زخمی
اوڈیشہ سڑک حادثے میں نو ہلاک، 13 زخمی

By

Published : Feb 1, 2021, 12:20 PM IST

ریاست اڈیشہ کے شہر تریپورہ میں کوراپٹ ضلع کے کوٹپیڈ پولیس تھانہ کے تحت مرتہانڈی کے پاس ایک گاڑی کے درخت سے ٹکرانے اور سڑک سے پھسل جانے کی جہ نو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 13 شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اتوار کی دیر رات کوراپٹ ضلع کے کوٹپاڈ پولیس تھانے کے مرتہانڈی کے پاس قومی شاہراہ 326 پر ایک مسافر گاڑی کے ایک درخ سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسل کر نیچے گرنے سے نو لوگوں کی موت ہوگئی۔

پولیس کے ساتھ مقامی لوگوں نے حادثے میں متاثر ہوئے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو کوٹپیڈ ہسپتال لے گئے اور بعد میں زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد جگدل پور میں ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تاہم تازہ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

بوریگم ایس ڈی پی او ایچ کے ماجھی نے کہا کہ زخمیوں میں سبھی متاثر خواتین ہیں اور پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ کے کلچا گاؤں کی رہنے والے والی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیز آیا جب ایک پک اپ گاڑی میں قریب 22 لوگ کوٹپیڈ بلاک کے تحت سدھئی گاؤں میں ایک رشتہ دار کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے بعد اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ حالانکہ حادثے کی وجہ کا ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ گاڑی تیز رفتار میں ہوگی اور شدید موڑ پر گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہوگی۔

واضح رہے کہ حادثے کے بعد پک اپ گاڑی ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔

اوڈیشہ کی ہتھکرگھا،کپڑا اور دستکاری وزیر پدمنی ڈیئن نے اطلاع ملنے کے بعد ضلع کلیکٹ کو زخمیوں کو ہر ممکن مدد اور طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت دی۔

مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان نے حادثے میں مرنے والوں کے تئیں دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر پردھان نے زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے اور آنجہانی لوگوں کی روح کو سکون کی دعا کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details