ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) اوما شنکر داس نے بتایا کہ 'کمسن بچی کی والدہ نے 30 اگست کو خواتین پولیس اسٹیشن میں اجتماعی جنسی زیادتی کے بارے میں شکایت درج کروائی تھی۔'
ڈی سی پی نے کہا کہ '30 اگست کو ایک خاتون نے خواتین پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ ان کی نابالغ بچی کو مارچ اور اپریل کے درمیان کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ اسی بنا پر آئی پی سی اور پاکسو ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے'
شکایت کے مطابق نابالغ لڑکی اپنے اہل خانہ کے ساتھ انفوسیٹی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں رہتی ہے۔ دو ماہ قبل بھوونیشور میں کووڈ 19 لاک ڈاؤن ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد نے متاثرہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ 'ملزمین نے سنسان جگہ پر متاثرہ کو تنہا پا کر گن پوایئنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ '
شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ 'اگر متاثرہ نے یہ معاملہ کسی کے سامنے ظاہر کیا تو اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔'