اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری زمین پر قبضہ، خاتون ہلاک

ریاست اڈیسہ میں سرکاری زمین کو خالی کرانے کے معاملے پر ایک گروہ نے مبینہ طور پر ایک خاندان پر حملہ کر دیا، جس میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

By

Published : Jul 6, 2019, 2:30 PM IST

سرکاری زمین پر قبضہ، خاتون ہلاک


اڈیسہ کے دیوگھر میں سرکاری زمین کو خالی کرانے کا جھگڑا بعد میں لڑائی میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک، جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

گاؤں کے افراد سرکاری زمین پر موسی ماں کا مندر بنانے کے لیے خالی کرانا چاہتے تھے، لیکن ایک خاندان نے اس پر قبضہ کر لیا تھا۔

اس جھگڑے میں ہلاک ہونے والی پہنچان جمادیا ساہو کے طور کی گئی ہے، جبکہ اس کے شوہر سوبھاگیا ساہو اور ایک رشتہ دار زخمی ہو گئے۔

دیوگھر کے ایس پی ربی نارائن نے بتایا کہ جمادیا اور ان کے اہل خانہ نے سرکاری زمین پر قبضہ کر لیا تھا، جبکہ گاؤں والے اس زمین پر مندر تعمیر کرنا چاہتے تھے۔

پولیس کے مطابق گاؤں والے اور جمادیا کے اہل خانہ کے درمیان لڑائی ہوئی اور ایک مقامی شخص نے جمادیا پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور خاتون کی موقع پر ہلاک ہو گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے برلا میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا ہے۔

دیوگھر کے ایس پی ربی نارائن نے بتایا کہ تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details