اردو

urdu

Drivers Protest in Bhubaneswar: متعدد مطالبات کو لے کر لاکھوں ڈرائیورز کا سڑکوں پر احتجاج، پولیس بے خبر

By

Published : Apr 18, 2022, 12:06 PM IST

10 نکاتی مطالبے کے ساتھ اڈیشہ ڈرائیور مہاسنگھ کے بینر تلے ڈرائیور اب بھونیشور کی سڑک پر پد یاترا کر ہے ہیں۔ مہاسنگھ کا مطالبہ ہے کہ انہیں کم از کم اجرت، پنشن اور انشورنس کور دیا جائے۔ ڈرائیوروں کو اب شہر میں مختلف انٹری پوائنٹس سے لایا جا رہا ہے، جس سے کمشنریٹ پولیس بے خبر ہے۔ Drivers Protest in Odisha Over Various Demands

ڈرائیورزسڑکوں پراحتجاج
ڈرائیورزسڑکوں پراحتجاج

بھونیشور، اڈیشہ: پیر کی صبح بھونیشور کے رہائشی حیرت زدہ ہوگئے، کیونکہ ریاستی دارالحکومت کی سڑکوں پر خاکی لباس میں ملبوس لاکھوں کی تعداد میں ڈرائیوز احتجاج کر رہے تھے، مہاتما گاندھی مارگ راستہ سمت شہر کے تمام اہم شاہراہوں کو لاکھوں ڈرائیورز اپنے مطالبات کی تکمیل کے لئے جام کردیا کمشنریٹ پولیس ان ساری سرگرمیوں سے بے خبر ہے۔ Drivers Protest in Odisha Over Various Demands

سڑکوں پراحتجاج

10 نکاتی مطالبے کے ساتھ اڈیشہ ڈرائیور مہاسنگھ کے بینر تلے ڈرائیور اب بھونیشور کی سڑک پر پد یاترا کر ہے ہیں۔ مہاسنگھ کا مطالبہ ہے کہ انہیں کم از کم اجرت، پنشن اور انشورنس کور دیا جائے۔ ڈرائیوروں کو اب شہر میں مختلف انٹری پوائنٹس سے لایا جا رہا ہے، جس سے کمشنریٹ پولیس بے خبر ہے۔ ریاستی دارالحکومت میں ہفتے کے پہلے ورکنگ ڈے پر پورا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، جو والدین اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے کی جلدی میں تھے اب بھیڑ میں پھنسے ہوئے ہیں، عام آدمی، ملازمین اور کارکنان پھنسے ہوئے ہوئے ہیںڈ ہر طرف شور و غل کا ماحول ہے۔

NH-16 اور جن پتھ پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ 30 اضلاع کے ڈرائیوروں نے پلاسونی سے نوین نواس کی طرف شروع ہونے والی پد یاترا میں شامل ہوگئے، ریاستی اسمبلی، سیکرٹریٹ، وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ نوین نواس پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،تاہم، پولیس مظاہرین کو اسٹیشن اسکوائر سے مہاتما گاندھی مارگ تک مارچ کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ کمشنریٹ پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے بڑے پیمانے پر پدایاترا نکالنے کے لیے کوئی اجازت نہیں لی تھی۔ جب کہ ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ بھونیشور میں تقریباً 3 لاکھ ڈرائیوروں نے پدا یاترا میں حصہ لیا ہے۔

مہاسنگھ کے ارکان سڑک پر کسی بھی واقعے کی صورت میں ڈرائیوروں کے لئے خصوصی قانون لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ان مطالبات میں ہلکی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کم از کم 15,000 روپے اور بھاری گاڑیوں کے نقصان پر 20,000 روپے کا معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے 55 سال کی عمر کے بعد ماہانہ پنشن، 20 لاکھ روپے کا انشورنس کور، سستی ہاؤسنگ سکیم کے تحت 5 لاکھ روپے، سڑک کے کنارے بیت الخلاء اور پارکنگ کی سہولت شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details