اردو

urdu

ETV Bharat / state

کمسنی کی شادی کے خلاف لڑںے والی جولیما - کمسنی کی شادی کے خلاف لڑائی

جولیما کا تعلق کونڈو قبیلے کے ایک غریب گھرانے سے ہے۔وہ اڈیشہ کے بندھودی علاقے کی رہنے والی ہے۔جلیما کو اپنے گھر والوں کی مالی مدد فراہم کرنے کے لیے مزدوری کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے اسے اپنی پڑھائی چھوڑنی پڑی۔

کمسنی کی شادی کے خلاف لڑںے والی جولیما
کمسنی کی شادی کے خلاف لڑںے والی جولیما

By

Published : Dec 12, 2019, 7:01 PM IST

جولیما اسی دوران ایک رضاکار کی حیثیت سے این جی او میں شامل ہوگئیں اور اپنے معاشرے میں کمسنی کی شادی جیسی سماجی برائی کے خلاف جدوجہد شروع کی۔جولیما اپنی قبائلی گروہ میں 12 لڑکیوں کی کمسنی کی شادی پر پابندی لگانے کی واحد وجہ بنی۔

جولیما جب اوپن اسکول میں تعلیم حاصل کررہی تھی اس وقت جولیما نے اپنے دوستوں کو اسکول میں داخلہ لینے اور تعلیم حاصل کرنے کی طرف راغب کیا۔ جولیما نے اپنی ان ہم جماعتوں کو پڑھائی کی طرف راغب کیا جنہوں نے بیچ میں ہی تعلیم چھوڑ دی تھی اور انہیں ہنر سیکھنے اور ان میں مہارت حاصل کرنے پر بھی ابھارا۔

جولیما فی الحال اپنے ضلع اور اس کے اطراف میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور کمسنی کی شادی کو روکنے کے لیے کام کررہی ہے۔ تعلیم کا حق اور کمسنی کی شادی جیسے معاشرتی برائی کے خلاف ان کی جدوجہد کے سلسلے میں انہیں یونیسیف کے ایوارڈ گیا ہے۔
ملک بھر میں اس ایوراڈ کے لیے منتخب کیے گئے دس افراد میں سے جولیما ایک ہیں۔ یونیسف کا ایوارڈ ان لوگوں کو نوازا جاتا ہے جو معاشرے میں اپنی زندگی اور اپنے اطراف میں موجود لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کام کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details