اردو

urdu

ETV Bharat / state

LG Sinha Visits World Skill Center Odisha: منوج سنہا نے کیا ورلڈ سکل سنٹر، اوڈیشہ کا دورہ - جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اوڈیشہ دورے کے دوران جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ورلڈ اسکل سنٹر میں نوجوانوں کے ہنر کو نئی بلدیوں تک پہچانے کے لیے WSCانتظامیہ کی ستائش کی۔

منوج سنہا نے کیا ورلڈ سکل سنٹر، اوڈیشہ کا دورہ
منوج سنہا نے کیا ورلڈ سکل سنٹر، اوڈیشہ کا دورہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 4:51 PM IST

منوج سنہا نے کیا ورلڈ سکل سنٹر، اوڈیشہ کا دورہ

بھونیشور:جموں اور کشمیر یونین ٹیریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ریاست اڈیشہ کے دورے پر ورلڈ سکل سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے بھونیشور میں واقع بھارت کے اس اہم ہنر بخش مقام پر آفر کیے جانے والے مختلف کورسز کے بارے میں طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے یہاں مختلف اور جدید لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا۔ قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر کا ورلڈ سکل سنٹر (WSC) پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

منوج سنہا نے کیا ورلڈ سکل سنٹر، اوڈیشہ کا دورہ

اس موقع پر ایل جی منوج سنہا نے کہا: ’’ملک سمیت سبھی ریاستوں کی ترقی کے لیے باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ مجھے ورلڈ اسکل سنٹر کو اس سلسلے میں بڑا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ یہاں، اڈیشہ کے نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور بروئے کار لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے، جو کہ کافی خوش آئند ہے۔ اور یہاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو صنعتی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے نوجوانوں کو تربیت فراہم کر کے نئی بلندیوں تک پہنچایا جاتا ہے۔‘‘ منوج سنہا نے اتنے بڑے انفراسٹرکچر کے لیے اوڈیشہ حکومت اور ITEES سنگاپور کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے WSC میں سکول آف انجینئرنگ اور سکول آف سروسز کے تحت پیش کیے جانے والے مختلف کورسز کے لیے منتظمین کی ستائش کی۔

منوج سنہا نے کیا ورلڈ سکل سنٹر، اوڈیشہ کا دورہ

مزید پڑھیں:LG Manoj Sinha Visit Industrial Estate Pulwama لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے صنعتی مرکز سڈکو لاسی پورہ کا دورہ کیا

قابل ذکر ہے کہ ورلڈ سکل سنٹر میں تعلیمی سال 2023-24 سے سکول آف انجینئرنگ (SoE) کے تحت عمودی نقل و حمل پر ایک نیا کورس متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ایس او ای کے مختلف محکموں بشمول الیکٹریکل ٹکنالوجی، میکیٹرونکس، مکینیکل اور برقی خدمات کے محکمہ جات کا دورہ کیا۔ وہ نوجوانوں کی مہارت کی نشوونما کے لیے وہاں مہیا کیے گئے مختلف الٹرا ماڈرن آلات کو دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔

منوج سنہا نے کیا ورلڈ سکل سنٹر، اوڈیشہ کا دورہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details