اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڈیشہ میں کورونا معاملے تقریبا 14000 ہزار، ٹھیک ہونے کی شرح 64 فیصد - مریض صحتیاب

اڈیشہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 616 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد پیر کو تقریبا 14000 ہوگئی ہے اور مزید سات افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 91 ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح تقریبا 64 فیصد ہوگئی ہے۔

اڈیشہ میں کورونا معاملے تقریبا 14000 ہزار، ٹھیک ہونے کی شرح 64 فیصد
اڈیشہ میں کورونا معاملے تقریبا 14000 ہزار، ٹھیک ہونے کی شرح 64 فیصد

By

Published : Jul 13, 2020, 4:40 PM IST

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق متاثروں کی تعداد بڑھ کر 13737 ہوگئی ہے۔ پانچ مریضوں کی موت گنجم ضلع میں ہوئی جبکہ خردہ اور کٹک ضلعے میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
نئے معاملے ریاست کے 23 ضلعوں سے سامنے آئے ہیں۔ ان میں 415 معاملے کورنٹائن سینٹروں کے ہیں اور دیگر مقامی رابطے کے معاملے ہیں۔


اس درمیان گنجم ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر ایک سترہ سالہ نوجوان کی بھی موت ہوگئی۔ وہ پھیپھڑے کے کینسرسے متاثر تھا اور موت کی وجہ یہ بیماری بتائی جارہی ہے۔ ریاست میں کورونا کے علاوہ دیگر بیماریوں سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر اکیس ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 91 ہوگئی ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں اب تک8750 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ متاثر مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 63.69 فیصد ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال سرگرم معاملے 4896 ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details