بھونیشور:ریاست اڈیشہ کے خوردہ ضلع میں جنکیا تھانہ علاقہ کے تحت بادپوکھریا کے نزدیک نیشنل ہائی وے -16 پر ایک ٹرک کی زد میں آنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گاڑی میں سوار چاروں افراد کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ Truck Accident in Khordha
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے خوردہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ علاقے میں گھنے دھند کے بعد کم بصارت کی وجہ سے پیش آیا۔ کار اور ٹرک دونوں کے پاس آندھرا پردیش کے رجسٹریشن نمبر ہیں۔