اڑیسہ حکومت نے کووڈ انیس کے خلاف جنگ میں شامل سبھی خواتین کو سلام پش کیا۔
ریاست کے صحت محکمہ کے مطابق ' اڑیسہ میں خاتون ڈاکٹرس اور نرسز لوگوں کی اسکریننگ اور مریضوں کا علاج کر رہی ہیں، دوسری طرف آنگن واڑی ورکرز اور آشا ورکرز لوگوں کے گھروں تک جا کر ان کا چیک اپ کر رہی ہیں'۔
محکمہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا 'مائیں اور بہنیں بھی اس وقت جنگجو ہیں کیونکہ وہ اپنے گھروں کو سنبھال رہی ہیں، اس دوران وہ سبھی کو ہاتھ دھونے کو کہ رہی ہیں اور گھر کے مرد حضرات کو باہر جانے سے منع بھی کر رہی ہیں'۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے 'سائنسدان جو کہ لیبارٹریز میں لوگوں کے ٹیسٹ کر رہی ہیں وہ بھی خاتون ہیں'۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے 'اگر ریاست میں مہاجر مزدوروں کی بات کی جائے تو سبھی مزدور جو ریاست میں یا بیرون ریاست سے آئے ہیں، ان کی مدد کی جارہی ہے، لیبر محکمہ کے سیکریٹری انو گرگ باقی ریاستوں اور اڑیسہ کے ضلعی کلیکٹرس کے ساتھ رابطہ میں ہیں تاکہ سبھی مزدوروں کی حفاظت کی جاسکے'۔