اردو

urdu

ETV Bharat / state

اپوزیشن پر گمراہ کرنے اور فساد بھڑکانے کا الزام - Delhi violence due to apposition leader amit shah

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون کے معاملے میں اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں پر لوگوں کو گمراہ کر کے فساد بھڑکانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اپوزیشن پر لوگوں کو گمراہ کرنے اور فساد بھڑکانے کا الزام
اپوزیشن پر لوگوں کو گمراہ کرنے اور فساد بھڑکانے کا الزام

By

Published : Feb 28, 2020, 11:45 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:05 PM IST

ریاست اڈیشہ کی دارالحکومت بھونیشور میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن جماعتوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'دہلی کے لوگوں کو گمراہ کرکے اور انہیں اشتعال دلا کر فساد پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) سے ملک کے ایک بھی مسلمان اور اقلیت کے ایک بھی فرد کی شہریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔'

امت شاہ نے کہا کہ میں آج پھر سے یہاں کہنا چاہتا ہوں کہ سی اےاے سے ملک کے ایک بھی مسلمان، اقلیت کے ایک بھی فرد کی شہریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی، سی اےاے شہریت لینے کا قانون ہے ہی نہیں، بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے

سی اے اے کے سلسلے میں دہلی کے شمال مشرقی حصے میں اسی ہفتے خوفناک فسادات کی اطلاعات کے درمیان یہاں عام لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ 'میں ملک کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ اپوزیشن کے لوگ سی اےاے کے معاملے میں بھرم پھیلا کر اور لوگوں کو اکسا کر فسادات کرا رہے ہیں'۔

کانگریس، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ذریعہ سی اے اے کی مزاحمت کرنے پر امت شاہ نے کہا کہ 'کانگریس، ممتا دی دی، ایس پی، بی ایس پی یہ سارے لوگ سی اےاے کی مخالفت کررہے ہیں۔

اڈیشہ کی دارالحکومت بھونیشور میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن جماعتوں پر شدید نشانہ بناتے ہوئے دہلی کے لوگوں کو گمراہ کرکے اور انہیں اشتعال دلا کر فساد پھیلانے کا الزام لگایا ہے

انہوں نے کہا کہ 'اس سے اقلیتوں کے حقوق چلے جائیں گے، اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہو۔ میں آج پھر سے یہاں کہنا چاہتا ہوں کہ سی اےاے سے ملک کے ایک بھی مسلمان، اقلیت کے ایک بھی فرد کی شہریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی، سی اےاے شہریت لینے کا قانون ہے ہی نہیں، بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے'۔

انہوں نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی کی حکومت مشرق کا پسماندہ علاقے اور خاص طور پر اڈیشہ بہترین ریاست بنے اس سمت میں قدم اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں آپ کو مودی جی کے نمائندے کے ناطے یقین دلانے آیا ہوں کہ مشرق کا پسماندہ علاقہ اور خاص طور سے یہ اڈیشہ بہترین ریاست بنے، اس سمت میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے'۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details