بھونیشور:اڈیشہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سوریہ نارائن پاترا نے بتایا کہ پچھلے اجلاسوں کی طرح اس بار بھی سرمائی اجلاسWinter Session Of The Assembly میں کووڈ-19 کے رہنما اصولوں Covid 19 Guidelines پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
پاترا نے جمعرات کو کہا کہ اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں 26 کام کے دن ہوں گے جو یکم دسمبر سے شروع ہوں گے اور 31 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی اور صحافیوں کو سیشن شروع ہونے سے پہلے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔'
انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ 28، 29 اور 30 نومبر کو اسمبلی بلڈنگ کے اندر ہوں گے اور صرف ان لوگوں کو اسمبلی بلڈنگ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ منفی آئے گا۔