اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڈیشہ میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 68 ہوئی - سات نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 68

اڈیشہ میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے سات نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 68 ہو گئی ہے۔

Coronavirus:even more test positive in Odisha
اڈیشہ میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 68 ہوئی

By

Published : Apr 21, 2020, 10:44 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:20 PM IST

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ذرائع نے بتایا کہ بھدرك میں پانچ افراد اور بالاسور میں دو افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اب تک متاثرہ پائے گئے 68 افراد میں سے 24 افراد کو صحتیا ب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ 43 افراد زیر ِ علاج ہیں۔

ریاست میں کورونا سے اب تک صرف ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ اب تک ریاستی حکومت نے پوری ریاست میں 10641افراد کی جانچ کی ہے جن میں سے 10573 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ریاست کے 30 میں سے صرف 10 اضلاع میں ہی کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ بھدرك میں گزشتہ پندرہ دنوں میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیسز سامنے نہیں آیا تھا لیکن پانچ نئے کیس سامنے آنے کے بعد پیر کے روز ضلع انتظامیہ نے پانچ گرام پنچایتوں کو ’ كنٹینمنٹ زون‘ قرار دے دیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے رابطے میں آئے لوگوں کی شناخت کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور متاثرہ افراد کو علاج کے لیے كووڈ اسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details