اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڈیشہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 94,668 ہوگئی

اڈیشہ میں اس وقت 28,836 فعال کیسز ہیں اور 27,672 مریض اسپتال میں آئیسولیشن میں ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 53 مریضوں کی موت ہو چکی ہے جس سے اب تک کل 456 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

CORONA
CORONA

By

Published : Aug 28, 2020, 6:12 PM IST

Updated : Aug 28, 2020, 7:28 PM IST

اڈیشہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسز بڑھ کر 94,688 ہو گئے ہیں، وہیں 456 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے اور ریاست میں 65323 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے محکمہ کے ذرائع نے بتایا 'ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 اضلاع سے 3682 نئے کیسز سامنے آئے اور علاج کے دوران آٹھ کورونا متاثرین کی موت ہو چکی ہے'۔

کورونا کے 3682 نئے کیسز میں 2241 کوارنٹائن سینٹر سے جڑے ہیں اور 1441 مقامی رابطے سے متعلق تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں گنجام اور کُھردا ضلع میں دو مریضوں نے دم توڑ دیا جبکہ رائے گڑھ، بلانگیر، برگڑھ اور بھدرک ضلع میں ایک ایک کی موت ہو گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا 'جمعرات کو ریاست میں 2,510 کووِڈ۔19 کے مریض صحتیاب ہوئے جس سے ریاست میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 65,323 ہو گئی۔ اس مدت میں 58,840 کورونا ٹیسٹ ہوا اور اب تک کل 1612097 مریضوں کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے'۔

اڈیشہ میں اس وقت 28,836 فعال کیسز ہیں اور 27,672 مریض اسپتال میں آئیسولیشن میں ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 53 مریضوں کی موت ہو چکی ہے جس سے اب تک کل 456 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
جے ای ای - نیٹ امتحانات پر حکومت کو طلبہ کی بات سننی چاہئے

اس درمیان وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے جمعرات کو شہید لکشمن نائک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، کوراپُٹ میں چھٹے پلازما بینک کا افتتاح کیا۔

انہوں نے یقین دہائی کرائی کہ ریاستی حکومت ہر کسی کو بہترین علاج کی سہولتیں دینے کے تئیں پابند عہد ہے اور ایک بھی مریض صحت خدمات سے محروم نہ رہے۔

Last Updated : Aug 28, 2020, 7:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details