ریاست اڈیشہ میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1215 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 28,107 ہوگئی ہے جبکہ سات دیگر اموات سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 154 تک پہنچ گئی ہے۔
اڈیشہ: کورونا متاثرین کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز - ریاست میں صحتیاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 17374 ہوگئی ہے
اڈیشہ میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 1215 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اڈیشہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں میں ایک پانچ برس کا بچہ بھی شامل ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اڈیشہ کے 28 اضلاع سے کورونا کے 1215 متاثرین مریض سامنے آئے ہیں جن میں 753 کوارنٹین سینٹر میں ہیں جبکہ 462 مقامی معاملے ہیں۔ اس دوران 581 مریضوں کو ہسپتال سے چھٹی ملی ہے جس سے ریاست میں صحتیاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 17374 ہوگئی ہے۔