اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڈیشہ: کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ - نجی اور سرکاری دفاتر اور تجارتی ادارے بند

ریاست اڈیشہ میں کووڈ-19 مثبت مریضوں کی شفایابی کی شرح 70 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ
کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Jun 27, 2020, 9:44 PM IST

اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 170 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6350 ہو گئی ہے اور ایک شخص کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

ہفتہ کے روز محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع گنجم سے تعلق رکھنے والے ایک 68 سالہ کورونا متاثرہ شخص کی موت ہوگئی۔ وہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ان کی موت کے ساتھ ہی ضلع گنجم میں کورونا سے اموات کی تعداد نو ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع کھوردا میں چار، کٹک میں تین اور پوری اور بارگڑھ میں ایک شخص کی موت ہوئي ہے۔ان کے علاوہ کورونا کے دیگر سات مریضوں کی بھی موت ہوئی لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ان کی موت کورونا کے علاوہ دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ریاستی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثرہ 11 اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل پابندی نافذ ہونے کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تجارتی ادارے بند ہیں جبکہ گاڑیاں سڑکوں سے غائب ہیں۔

ذرائع کے مطابق 170 نئے معاملوں میں سے 143 مختلف قرنطینہ مراکز سے ہیں اور 27 مقامی معاملے ہیں۔ نئے معاملوں میں 58 گنجم سے ، کھوردا اور نورنگ پور سے 19، رائے گڑھ اور گجپتی سے 16اور کٹک سے 14 آئے ہیں۔

بھوبنیشور میں 16 معاملوں کی اطلاع کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 274 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 138 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ بھوبنیشور میں فی الحال 132 مریض منتقل کیے گئے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ دارالحکومت میں کورونا سے اب تک تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ریاست میں اب تک 4422 افراد کو بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 70 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details