بھونیشور: اوڈیشہ میں ایک کورونا متاثرہ شخص میں میوکورمائیکوسِس‘ (بلیک پھنگس) پائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود محکمہ کی جانب سے جاری بیان میں اس کی تصدیق کی گئی ہے۔
71 برس کے ذیابیطس سے متاثر شخص کے گذشتہ 20 اپریل کو کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ہوم آئیسولیشن میں رکھا گیا تھا۔ آنکھوں میں سوجن اور ناک میں کالاپن نظر آنے پر ہفتے کے روز اسے ایس یو ایم الٹمیٹ میڈیکیئر میں داخل کرایا گیا۔
بیان میں استپال کے کان، ناک اور گلا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رادھا مادھو ساہو کے حوالے سے کہا گیا کہ مریض کے ناک کا انڈوسکوپی ٹیسٹ میں اس کے ناک کے اندر کنارے کالا پن نظر آیا ہے جو میوکورمائیکوسِس کا اشارہ ہے۔ محکمہ کے مطابق ریاست میں میوکورمائیکوسِس مرض کا علاج بھی دستیاب ہے۔