اردو

urdu

By

Published : Jan 14, 2023, 7:23 AM IST

Updated : Jan 14, 2023, 8:54 AM IST

ETV Bharat / state

Woman Cricketer Body Found اڈیشہ میں لاپتہ خاتون کرکٹر کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی

اڈیشہ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ کٹک کے ایک جنگلاتی علاقے میں خاتون کرکٹر راج شری سوین پراسرار حالات میں مردہ پائی گئیں۔ woman cricketer rajashree swain body recovered

اڈیشہ میں لاپتہ خاتون کرکٹر کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی
اڈیشہ میں لاپتہ خاتون کرکٹر کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی

بھونیشور:اڈیشہ پولیس کو جمعہ کے روز لاپتہ خاتون کرکٹر راج شری سوین کی لاش کٹک ضلع کے گرودیجاتیا تھانہ علاقے کے گھنے جنگل میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ راج شری 11 جنوری سے کٹک شہر کے ایک سلیکشن کیمپ سے اچانک لاپتہ ہو گئی تھیں۔ پوری ضلع کے رامچندی پولیس اسٹیشن کے تحت بھوگاؤں کی رہنے والی راج شری ان 25 کھلاڑیوں میں شامل تھی جنہیں پڈوچیری میں ہونے والے سینئر خواتین کے ون ڈے کرکٹ میچ کے پہلے تین میچوں کے لیے بطورکھلاڑی انتخاب کرنے کے لیے منعقدہ کیمپ میں شامل کیاگیاتھا۔ حالانکہ راج شری منتخب امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں ہوئیں لیکن ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک آل راؤنڈر تھیں۔ امیدواروں کے انتخاب کے بعد تمام کھلاڑی پریکٹس کے لیے ٹانگی کے ڈریمز کالج گئے تھے اور راج شری نے اپنے کوچ کو بتایا کہ وہ اپنے والد سے ملنے جارہی ہے لیکن واپس نہیں آئیں۔ اس کے بعد اس کا فون بند پایا گیا اور وہ نہ تو اپنے سی ڈی اے کے گھر گئی اور نہ ہی اپنے والد سے ملنے۔ اس کے بعد اس کی کوچ پشپانجلی بنرجی نے منگل باغ پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔

گزشتہ صبح کچھ لوگوں نے جنگل میں ایک اسکوٹر کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولس وہاں پہنچی اور پتہ چلا کہ اسکوٹر راج شری کا ہے۔ تلاشی کے دوران خاتون کرکٹر کی لاش اسکوٹر سے 200 میٹر دور درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ کٹک کے ڈی سی پی پناک مشرا نے بتایا کہ لواحقین کی جانب سے لاش کی شناخت کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جائے گا۔ اس کے والد نے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا گیا کیونکہ اس کے سر اور پلکوں پر زخموں کے نشانات تھے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوگی۔

Last Updated : Jan 14, 2023, 8:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details