بھوبھنیشور: اڑیسہ کے سابق وزیر اور پدم پور سے بی جے ڈی کے ایم ایل اے وجے راج سنگھ بریہا کا یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ 65 سال کے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بریہاکو کچھ دن پہلے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کا آپریشن ہوا تھا۔ انھیں گردے میں تکلیف تھی۔ ان کے جسم کے کئی حصوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ علاج کے درمیان کل رات ان کا انتقال ہو گیا۔ Bijay Singh Bariha passes away
ذرائع نے کہا کہ ان کی جسد خاکو ریاستی اسمبلی اوربی جے ڈی کے دفتر میں لایا جائے گا تاکہ پارٹی اور اسمبلی کے لوگ آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔ اس کے بعدجسد خاکی کو آخری رسومات ادا کرنے کے لئے ان کے آبائی وطن لے جایا جا ئے گا۔