اردو

urdu

Bhubaneswar Dubai International Flight بھونیشور دبئی بین الاقوامی پرواز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

By

Published : Apr 2, 2023, 7:45 AM IST

اڈیشہ میں اتکل دیوس کے موقع پر بھونیشور دبئی بین الاقوامی پرواز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ بھونیشور سے دبئی کے لیے پہلی بین الاقوامی پرواز بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 15 مئی کو روانہ ہوگی۔ Direct Flight From Bhubaneswar To Dubai

بھونیشور دبئی بین الاقوامی پرواز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
بھونیشور دبئی بین الاقوامی پرواز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

بھونیشور: اڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور سے دبئی کے لئے بہت انتظار کی جانے والی براہ راست بین الاقوامی پرواز کے آغاز سے پہلے اتکل دیوس کے موقع پر انڈیگو کی اس پرواز کے ٹکٹوں کی فروخت ہفتہ کو شروع ہوگئی۔ ریاستی حکومت کی ایک ریلیز کے مطابق بھونیشور سے دبئی کے لیے پہلی بین الاقوامی پرواز 15 مئی کو بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوگی۔ وزیر اعلی نوین پٹنائک نے کہاکہ "کنیکٹیویٹی ترقی کی کلید ہے اور ہماری حکومت کا ایک فوکس ایریا رہا ہے۔ دبئی کے ساتھ براہ راست رابطہ نہ صرف ہموار کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا بلکہ اس سے اڈیشہ میں آئی ٹی، مینوفیکچرنگ اور سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری پر بھی بہت اثر پڑے گا۔ یہ نیو اڈیشہ کی خواہش ہے اور میں دوبئی فلائٹ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کرنے پر بہت خوش ہوں۔"

وزیراعلیٰ نے اوڈیشہ میں مشن شکتی خواتین، کھلاڑیوں، قبائلی لیڈروں، ہنرمند طلباء اور فنکاروں کو پہلے آٹھ ٹکٹس حوالے کئے۔ ان میں سندر گڑھ ایس ڈی سی کے صدر بنے کمار ٹوپو، کیونجھر ایس ڈی سی کے صدر لکشمی نائک، کوراپٹ ڈی ایل ایف کے صدر جیوتی ریکھا چیٹی، سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنائک، فٹ بالر انورادھا بسوال، شوٹر شرینکا سادنگی، جاج پور گورنمنٹ پولی ٹیکنک سے بلرام راوت اور ہمانشو گورنمنٹ آئی ٹی آئی آئی آر او سے شامل ہیں۔ دوبئی میں میک اِن اوڈیشہ کنکلیو میں شرکت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پٹنائک نے سرمایہ کار برادری اور اوڈیا کے باشندوں کو یقین دلایا تھا کہ مشرق وسطیٰ سے سفر کو آسان بنانے کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details