اردو

urdu

ETV Bharat / state

Balasore Train Accident بالاسور ٹرین حادثہ کے 51 گھنٹے بعد ریل خدمات بحال - ریل خدمات بحال

اوڈیشہ کے بالاسور ضلع کے بہنگا بازار اسٹیشن پر ڈاؤن لائن ٹریک میں بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد بالآخر ریل خدمات بحال کر دی گئیں اور تقریبا 51 گھنٹے بعد ٹرین حادثہ کے مقام پر ریل خدمات بحال کردی گئی ہے۔Train movement resumes after 51 hours

بالاسور ٹرین حادثہ
بالاسور ٹرین حادثہ

By

Published : Jun 5, 2023, 8:35 AM IST

Updated : Jun 5, 2023, 9:30 AM IST

ریل خدمات بحال

بھونیشور: ریاست اڈیشہ کے بالاسور ضلع کے بہنگا اسٹیشن پر المناک ٹرین حادثے میں اب تک تقریبا 288 سے زائد مسافر ہلاک جبکہ 1000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، تاہم اب صورتحال بحال ہورہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تقریبا 51 گھنٹے بعد ڈاؤن لائن پر ریل خدمات بحال کر دی گئی۔ اتوار کو رات دس بجے کے قریب ایک مال گاڑی ڈاون لائن پر آہستہ آہستہ گزری۔ مال گاڑی کوئلہ لاد کر ہلدیہ کے لئے روآنہ ہوگئی ہے۔ اس موقع پر ریلوے کے وزیر اشونی وشنو، ریلوے بورڈ کے چیئرمین انل کمار لاہوٹی اور تمام سینئر افسران اسٹیشن کے قریب موجود تھے۔

اپ لائن کی مرمت کا کام تاحال جاری ہے۔ اسے آج ٹریفک کے لیے کھولے جانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ 2 جون شام کے اوقات میں بالاسور ضلع کے بہنگا اسٹیشن پر تین ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کا المناک حادثہ پیش آیا، جس میں 288 سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ پٹری کا ایک ٹکڑا ٹرین کے نیچے سے اوپر چھت تک گھس گیا۔ مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو نے ٹرین حادثہ کی وجوہات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ المناک ٹرین حادثہ الیکٹرانک انٹرلاکنگ میں تبدیلی کی وجہ سے پیش آیا۔

مزید پڑھیں:۔Odisha Train Tragedy الیکٹرانک انٹرلاکنگ میں تبدیلی کی وجہ سے ٹرین سانحہ پیش آیا، مرکزی وزیر ریلوے

بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین ٹرینیں آپس میں ٹکرانے کا حادثہ پیش آیا۔ مقام حادثے پر رسیکیو آپریشن جاری ہے اور ساتھ ساتھ پٹریوں کی مرمت کا کام بھی تا حال جاری ہے۔ گذشتہ روز رات میں ڈاون لائن کو بحال کردیا گیا۔ اس المناک حادثے پر نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی مختلف رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا۔

Last Updated : Jun 5, 2023, 9:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details