اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڑیسہ میں ریپ کے ملزم کو سزائے موت - اڑیسہ ریپ و قتل کیس

بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں ایک فاسٹ ٹریک عدالت نے ریپ کے ایک ملزم کو موت کی سزا سنائی ہے۔

Odisha: 35 Year Old Gets Death Sentence In Rape And Murder Of Minor Girl

By

Published : Aug 28, 2019, 5:12 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:11 PM IST


اڑیسہ میں ضلع میوربھنج کے بیٹنوٹی علاقے کے ایک 35 برس کے شخص پر ایک آٹھ برس کی بچی کا ریپ اور پھر اس کا قتل کرنے کا الزام تھا۔

ملزم جامینی کنٹا مہانتا، سائیکل کے تہوار میں سائیکل کی دوڑ دکھانے کے لیے لے بچی کو ساتھ لے گیا تھا۔ اسی دوران ملزم نے اس کا ریپ کیا پھر اس کا قتل کر دیا۔ یہ حادثہ گذشتہ برس جون میں پیش آیا تھا۔

اس بچی کی لاش ایک قریبی جنگل سے برآمد کی گئی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم جامینی کنٹا مہانتا کو گرفتار کیا، جس پر پہلے سے ہی ریپ کا مقدمہ درج تھا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 3:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details