اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڈیشہ میں کورونا وائرس کے 245 نئےمریض

اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 245 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6859 ہوگئی اور اس بیماری سے دو لوگوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی ہے۔

اڈیشہ میں کورونا وائرس کے 245 نئےمریض
اڈیشہ میں کورونا وائرس کے 245 نئےمریض

By

Published : Jun 29, 2020, 5:40 PM IST

محکمہ صحت کے مطابق ضلع گنجم میں کورونا وائرس کے دو مریضوں کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔


ان دو لوگوں کی موت کے ساتھ ہی گنجم ضلع میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ کھوردھا میں پانچ ، کٹک میں چار اور پوری اور ضلع برگڑھ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔


سرکاری ذرائع کے مطابق 245 نئے معاملوں میں 214 معاملے کوارٹین سنٹروں اور 31 مقامی معاملے ہیں۔


ضلع گنجام میں سب سے زیادہ تعداد ، جاج پور میں 96 ، کھردھا میں 28 ، بیرا گڑھ میں 10 اور کٹک ، نوبرنگ پور ، کیونجھار اور گاجپال اضلاع میں سات ۔سات معاملے سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details