اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڈیشہ: کوروناوائرس کے 1594 نئے معاملے - coronavirus positive cases

اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 1594 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 22،693 ہوگئی ہے۔

کوروناوائرس کے 1594 نئے معاملے
کوروناوائرس کے 1594 نئے معاملے

By

Published : Jul 24, 2020, 9:54 PM IST

محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع گنجم میں کورونا وائرس کے تین مریض علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ جبکہ بھدرک، رائے گڑھ اور گجپتی میں ایک شخص کی موت ہوئی۔ کووڈ-19 کے دو دیگر مریض گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست میں فوت ہوئے ہیں، لیکن انتظامیہ نے ان کی موت کورونا وائرس سے نہیں بلکہ دیگر وجوہات کی بناء پر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے ضلع گنجم اور ضلع کھوردا میں کورونا وائرس کے مقامی انفیکشن کے ریکارڈ معاملے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز ریاست میں 1،264 معاملے رپورٹ ہوئے تھے لیکن آج یہ تعداد 1500 کے پار چکی ہے۔ ریاست کے 28 اضلاع میں 1،594 مریضوں کی رپورٹ ملی ہے، جن میں ریکارڈ 527 مقامی رابطہ سے ہونے والے مریض ہیں اور باقی 1،067 قرنطینہ مراکز سےسامنے آئے ہيں۔

ذرائع کے مطابق کٹک میں 136، بھدرک میں 60، سندر گڑھ میں 56، بودھ میں 41 اور میوربھنج میں 32 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ضلع گنجم میں سب سے زیادہ 7،634 متاثرین ہيں، جن میں سے 3،076 زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 70 اموات ضلع گنجم میں ، کھوردا میں 15، کٹک میں نو اور گجپتی میں سات اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کورونا وائرس کے معاملے 13 لاکھ ، ہلاکتیں 31 ہزار

ریاست میں اب تک 4،33،578 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، ان میں سے 22،693 مثبت پائے گئے ہیں، جن میں اب تک 14،392 شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 8،147 مریض زیر علاج ہیں اور 120 افراد کورونا وائرس سے مر چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details