اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڈیشہ میں پانچ مئی سے 14 دنوں کا لاک ڈاؤن - ارود نیوز اوڈیشہ

کورونا وبا کی خطرناک صورت حال کے پیش نظر اوڈیشہ میں پانچ مئی سے 19 مئی تک یعنی 14 روز کا لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اوڈیشہ حکومت نے سنیچر کے روز 18۔44 عمر کے لوگوں کے لیے ویکسینیشن مہم کا علامتی مشق کیا۔

14 days lockdown in odisha
اوڈیشہ میں پانچ مئی سے 14 دنوں کا لاک ڈاؤن

By

Published : May 2, 2021, 12:04 PM IST

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ۔19 کے 392488 نئے معاملے آنے کے بعد کل مثبت معاملوں کی تعداد 19557457 ہو گئی ہے۔ 3689 نئی اموات کے بعد کل اموات کی تعداد 215542 ہو چکی ہیں۔

ملک میں کل ایکٹیو معاملوں کی تعداد 3349644 ہے اور ڈسچارج ہوئے معاملوں کی کل تعداد 15992271 ہے۔

انتظامیہ نے جمعہ کی شب کہا تھا کہ ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز یکم مئی کو بھوونیشور میں علامتی طور پر ہوگا کیونکہ یہ ریاست کے شہری علاقوں میں ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن کا پہلا دن ہے۔

مزید پڑھیں:

ویکسین کی فراہمی بڑھانے کے لیے دھمکیاں ملیں: ادار پونا والا

بھوونیشور میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے کمشنر پی سی چودھری نے کہا ، "ہم تکنیکی مسئلے کو حل کرنے اور یہ یقینی بنانے کے لئے کہ سافٹ ویئر صحیح طریقے سے کام کررہا ہے۔ ہم نے آج بھونیشور میں علامتی مشق کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details