سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں ریاست اڑیسہ میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور 8 اگست کو ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں بڑھ کر 1193 ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان 1193 نئے کیسز میں سے 695 کیسز قرنطینہ مراکز سے موصول ہوئے ہیں جبکہ 498 کیسز مقامی ہیں اور یہ ریاست کے 30 اضلاع سے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے کل نئے کیسز میں سے 50 فیصد کا حصہ دو ساحلی اضلاع کھوردا اور کٹک سے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'کھوردہ میں 425 نئے کیسز، کٹک میں 161 کیسز اور دیگر 28 اضلاع میں 100 سے کم کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔