سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں ایک دن میں سب سے زیادہ 1,078 نئے معاملوں میں سے کوارنٹین سنٹروں سے 721 اور باقی 357 معاملے مقامی لوگوں کے رابطے میں سے متاثر ہونے والے افراد کے ہیں۔ یہ سبھی معاملے ریاست کے 28 اضلاع سے ہیں۔
اڈیشہ میں کورونا وائرس کے 1078 نئے معاملے
اڈیشہ میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 1078 نئے معاملے کی تصدیق کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد19835 تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ مریضوں کی موت کے بعد یہ تعداد 108 ہوگئی ہے۔
اڈیشہ میں کورونا وائرس کے 1078 نئے معاملے
ریاست میں چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ اور مریضوں کی موت ہوگئی ہے ان میں ضلع گنجم سے تین، گجپتی اور کندمال سے ایک ایک مریض ہیں۔ ریاست میں کورونا انفیکشن وسے پانچ اور مریض کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 108 ہوگئی۔
ضلع گنجام ابھی بھی کورونا ہاٹ اسپاٹ ہے ، یہاں سب سے زیادہ 62 مریض کورونا انفیکشن کے سبب ہلاک ہوئے ، اس کے بعد کھردا میں 14 ، کٹک میں نو اور گیجپتی میں چھ مریض اپنی زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔