اورنگ آباد:قومی سطح پر مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے اور ذہین فطین و ہونہار طلبا وطالبات کو ایک خوشگوار ماحول میں معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کابیڑہ اورنگ آباد کی پلس اکیڈمی نےاٹھایا ہے۔
پلس اکیڈمی کے تحت ملک کی آٹھارہ ریاستوں میں درجنوں مراکز بنائے گئے ہے یہ مراکز بڑے بڑے شہروں میں بنائے گئے ہیں جہاں پر طلبہ و طالبات کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ہونہار طلباء کو ڈاکٹریٹ اور انجینئرنگ جیسے پروفیشنل کورسز میں داخلہ کو یقینی بنایا جاسکے۔اکیڈمی کی اس پہل سے ایک سو چالیس سے زائد طلباء وطالبات مفت میں اعلی ومعیاری تعلیم حاصل کرپائیں گے ساتھ ہی سبھی طالبات کو رہنے کھانے کا بھی انتظام پلس اکیڈمی کی جانب سے کیا جائیگا اس ادارے میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔