اردو

urdu

مالیگاؤں: غرباء کے علاج کے لئے اسکیم کی شروعات

By

Published : Apr 28, 2021, 11:00 PM IST

مالیگاؤں میں زین الدین حسین منصوری کے ادارے کی جانب سے غریبوں کے علاج کے لیے ایک اسکیم کی شروعات کی گئی ہے۔ اس میڈیکل اسکیم میں مختلف بیماریوں کا آپریشن جیسے اپنڈکس، پتھری، ہرنیا، بچہ دانی، چھوٹی موٹی گانٹھ اور دیگر بیماریوں کا علاج کیا جائے گا۔

غرباء اور مزدور طبقہ کی علاج کی رقم زین الدین منصوری ادارے کے ممبران ادا کریں گے
غرباء اور مزدور طبقہ کی علاج کی رقم زین الدین منصوری ادارے کے ممبران ادا کریں گے

کورونا وبائی مرض کے ایسے ایام میں جب ہر سرکاری و غیر سرکاری اسپتال کورونا مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ ایسے میں ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جو مریض کورونا میں مبتلا نہیں ہیں، انہیں بڑی دشواری و تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پھر انہیں دواخانوں میں جلدی داخل بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔

غرباء اور مزدور طبقہ کی علاج کی رقم زین الدین منصوری ادارے کے ممبران ادا کریں گے


ایسے حالات میں شہر کے چنندہ ذمہ داران جو ہمیشہ سے اس شہر کی خدمت کرنے میں آگے آگے رہتے ہیں۔انہوں نے اس تعلق سے شہر کے دیگر مریضوں کے لیے ایک اسکیم کی شروعات کی ہے۔

اس تعلق سے شریف منصوری نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کے گروپ نے شہر کیلئے ایک اسکیم کا انعقاد کیا ہے، جس کے تحت ایک غیر سرکاری اسپیشل اسپتال، جہاں کورونا کا کوئی بھی مریض نہیں ہوگا، وہاں شہر کے ضرورتمند عوام کا 60 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ آپریشن کروایا جائے گا۔


اس سلسلے میں سماجی کارکن سہیل ڈالریا نے کہا کہ اس اسکیم میں زیادہ سے زیادہ 100 آپریشن کروائے جائیں گے اور ڈسکاؤنٹ کی رقم زین الدین منصوری کے ادارہ کے ممبران ادا کریں گے۔ اس میڈیکل اسکیم میں مختلف بیماریوں کا آپریشن اپنڈکس، پتھری، ہرنیا، بچہ دانی، چھوٹی موٹی گانٹھ اور دیگر بیماریوں کا علاج کیا جائے گا۔ رابطہ کیلئے گلشن ابراہیم زین الدین حسین منصوری کے گھر کے پاس سماج وادی پارٹی آفس پر کسی بھی وقت آکر ملاقات کرسکتے ہیں۔

اس تعلق سے مولانا نورالعین نے کہا کہ وہ شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ادارے زین الدین منصوری کا جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کی۔ انہوں نے بتایا کہ اپنڈکس کے آپریشن کیلئے ڈاکٹر نے تقریباً 12 ہزار فیس بتائی تھی لیکن اس ادارے کے تعاون سے وہ فیس بہت مناسب لگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details