اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہربل سینیٹائزر کے موجد زید شیخ کو ظہیر قاضی نے مبارکباد دی

ہربل سینیٹائزر کے موجد زید شیخ کو ظہیر قاضی نے مبارکباد دی۔ فوج کے لئے ہربل سینیٹائزر بنانے والے موجد زید شیخ کو انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے مبارکباد پیش کی۔

By

Published : May 12, 2020, 8:26 PM IST

ہربل سینیٹائزر کے موجد زید شیخ کو ظہیر قاضی نے مبارکباد دی
ہربل سینیٹائزر کے موجد زید شیخ کو ظہیر قاضی نے مبارکباد دی

لاک ڈاؤن کے سبب ڈاکٹر قاضی کی رہائش گاہ پر زید نے ڈاکٹر ظہیر قاضی سے ملاقات کی اور انھیں ہربل سینیٹائزر بھی پیش کیا۔

یاد رہے کہ ای ٹی وی بھارت نے سب سے پہلے زید کی اس ایجاد کی خبر نشر کی، جس کے بعد انجمن اسلام کے صدر ظہیر قاضی نے زید کو پہلے فون کر کے مبارکباد پیش کی اور انھیں مدعو کیا۔

ظہیر قاضی نے کہا کہ انجمن اسلام نے ملک کے خدمت کرنے والے ایسے نایاب ہیروں کو نہ صرف تراشا ہے، بلکہ ان کی کاردکردگیوں کو ہمیشہ سراہا ہے۔

ہربل سینیٹائزر کے موجد زید شیخ

زید شیخ نے جو کارنامہ انجام دیا ہے، اس سے نہ صرف ملک کا نام روشن ہو رہا بلکہ انجمن اسلام کا بھی سر فخر سے اونچا ہوگیا ہے۔

جب پورا ملک کورونا وباء سے جوجھ رہا ہے، حکومت اس سے لڑنے اور اسے ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ایسے لمحوں میں ملک ملت کے نوجوانوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے حکمت عملی سے اس وباء کو ختم کرنے کی ترکیبیں نکالیں، جیسے زائد نے نکالی ہے۔

اس سے پہلے انجمن اسلام نے کورونا وباء کے پیش نظر کالسیکر اسپتال کی جگہ کلکٹر کے حوالے کی تھی، جہاں اب لاکھوں لوگوں کے لئے کھانا بنایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ باندرہ میں موجود انجمن اسلام گرلس کالج کو مقامی لوگوں کے لئے بازار میں تبدیل کر دیا۔ کالسیکر اسپتال جو کہ ورسوا علاقے میں واقع ہے اسے کووڈ۔19 ٹیسٹ میں تبدیل کر دیا۔

ملک کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے انجمن اسلام نے لاک ڈاؤن کے اس مشکل مراحل میں حکومت کے سامنے یہ تجویز پیش کی ہے کہ وہ ان کے کسی بھی ادارے کو عوام کی ضرورت کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details