ریاست مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں سڑک پر 'ہیپی دیوالی' نا بول پر ایک 28 سالہ شخص تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ اورنگ آباد شہر کے نیان نگر گلی نمبر 11 میں پیش آیا۔ اس معاملے میں پنڈالیک نگر پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سچن وشنو واگ اور اس کا چھوٹا بھائی اجے وشنو واگ گھر کے باہر کھڑے تھے اسی دوران چاروں ملزمین نیان نگر کے علاقے سے گزر رہے تھے۔
چاروں ملزمین نے سچن وشنو اور اس کے چھوٹے بھائی اجے وشنو کو ہیپی دیوالی کہنے کو کہا، دونوں نے ہیپی دیوالی کہنے سے انکار کیا تو ان کے درمیان نوک جھوک ہوگئی۔