مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع محمد علی روڈ جنتا لاج کے قریب گذشتہ شب معمولی تنازع پر مار پیٹ کا معاملہ پیش آیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اطراف کے کچھ نوجوانوں کا آپس میں سنگین جھگڑا ہوگیا۔ اس جھگڑے میں اپنا سوڈا نام کی ایپی گاڑی کو نوجوانوں نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔ گاڑی پر کام کرنے والے نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کی کوشش بھی کی۔ ایسے میں نوجوان گاڑی کو چھوڑ کر راہ فرار اختیار کر لی۔
مالیگاؤں: سوڈے کی گاڑی پر اوباش نوجوانوں کا حملہ اس تعلق سے اپنا سوڈا نام کی ایپی گاڑی کے مالک اور کام کرنے والے نوجوان نے بتایا کہ وہ گاڑی میں پانی بھر رہے تھے تب ہی کچھ اوباش نوجوانوں آئے اور جھگڑا کرنے لگے۔ گاڑی کے شیشے اور بوتلوں کو توڑ دیا۔ اس معاملے کے فوری بعد پٹرولنگ پر موجود پولیس جائے واردات پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ سوڈے کی گاڑی اور اس کے مالک کو سٹی پولیس اسٹیشن لے جا کر ابتدائی کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ اس واقعہ کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چار پانچ نوجوانوں نے گاڑی پر حملہ کیا اور وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی اس کے بعد انہیں اسلامپورہ علاقے میں ہتھیاروں کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ حالانکہ اب تک ان نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اس معاملے میں سٹی پولیس عملہ مزید تحقیقات کر رہی ہے۔