ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے پایدھونی علاقے میں تلوار سے لڑائی کرنے کئی واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک گروپ کے لوگوں نے دوسرے گروپ کے لوگوں پر تلوار سے حملہ کرنے کے فرار ہوگئے۔ پولیس نے محض 24 گھنٹے کے اندر دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والی تلوار بھی ضبط کی ہے۔ اس معاملے میں پائیدوھونی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 326، 324،452، 504، 506،143،144،147،148، 149، اور 427 آرمس ایکٹ کی دفعہ 4 اور 25 کے تحت مقدمہ درج کرکے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے نام عامر رئیس احمد خان (25 برس) اور ونائک راجو پٹیل (20 برس) ہے دونوں ممبئی کے ماہم علاقے کے رہنے والے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ واقعہ 14 اپریل کو رات 11 بجے کپڑے کی دکان سلمان کلکشن جو کہ ناخدا محلے میں ہے۔ وہاں پیش آیا پولیس اور دکانداروں کے بیچ کچھ سامان کی خریداری کو لیکر تکرار ہوئی۔ اس دوران خریدار نے تلوار نکالی اور کرنا شروع کیا پولیس نے سی سی ٹی وی کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کی اور ملزمین کو ماہم سے گرفتار کر لیا۔