اردو

urdu

ETV Bharat / state

Book Launch in Aurangabad 'اعلی تعلیم کے بغیر خواتین میں استحکام ممکن نہیں' - اعلی تعلیم کے بغیر خواتین میں استحکام ممکن نہیں

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں انجمن اہل قلم اور ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمن کے اشتراک سے نئی قلم کار صبا تحسین کی پہلی تحریر کردہ کتاب کا رسم اجراء کیا گیا۔

young author book
young author book

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 12:52 PM IST

اورنگ آباد: انجمن اہل قلم اور ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمن کے اشتراک سے نئی قلم کار صبا تحسین کی پہلی تحریر کردہ افسانوی مجموعے اپنے دائرے کا فرعون کے اجراء کے لیے ایک تقریب معروف فکشن نگار نور الحسنین کی صدارت میں رکھی گئی۔ اس تقریب میں اردو ادب سے تعلق رکھنے والی شہر کی معروف شخصیات نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ نوجوان قلم کر صبا تحسین کی پہلی تحریر کردہ کتاب اپنے دائرے کے فرعون کا اجراء ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمن کے پرنسپل ڈاکٹر مخدوم فاروقی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز قرآن کریم کی آیتوں کی تلاوت سے ہوا۔

اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر مخدوم فاروقی نے صبا تحسین کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اعلی تعلیم کے بغیر خواتین میں استحکام ممکن نہیں، خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں اور قابلیت کو فروخت دینے کے لیے اس طرح کی تقاریب کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ انجمن اہل قلم کے صدر فردوس فاطمہ نے بھی اپنے زرین خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انجمن اہل قلم کے اخراج و مقاصد سے حاضرین کو واقف کروایا۔ صبا تحسین کی کتاب کا مختصر تعارف پیش کیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ افسانہ نگار نور الحسنین نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ شہر اورنگ آباد کی یہ خوش قسمتی ہے کہ اردو ادب میں خواتین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے اور معیاری تخلیقات منظر عام پر آنے لگی ہیں۔ انہوں نے صبا تحسین کی تحریر کی کچھ اس انداز میں تعریف کی کہ ان کے یہاں موضوعات کا صحیح انتخاب اور انہیں پیش کرنے کا سلیقہ بدل گیا۔ اس کتاب میں مکالمہ اور منظر نگاری بھی عمدہ ہے وقت کے ساتھ ساتھ کا مشاہدہ اور مطالعہ بڑھے گا۔ صبا تحسین کی تخلیقات میں بھی مزید پختگی آئے گی۔ عین ممکن ہے کہ مستقبل میں وہ قرۃ العین حیدر کی طرح معیاری مصنفہ بن جائیں۔

مزید پڑھیں: اورنگ آباد میں صحافی و ادیب سلیم احمد کی کتاب کا اجراء

انہوں نے صبا تحسین کو مشورہ دیا کہ وہ کسی ادیب اور اپنی اصلاح کرنے والے استادوں سے کی رہنمائی حاصل کرے۔ اپنے دائرے کا فرعون یہ ہماری پہلی کتاب کی تحریر ہے کتاب لکھنے کی تحریر نور الحسنین صاحب اور ڈاکٹر عظیم راہی کو پڑھنے کے بعد حاصل ہوئی، اپنے اسکولی دور سے صبا نے لکھنے کی شروعات کر دی تھی، کئی اخباروں میں بھی صبا کے مضامین شائع ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اب یہ پہلا پڑاؤ ہے جو اپنے دائرے کے فرعون سے شروع ہوا ہے۔ اپنے دائرے کا فرعون کتاب کے اندر 17 افسانے شامل ہیں۔ ہر زمانے کے فرعون نے اپنے اپنے زمانے میں جتنی سماج میں برائیاں جاری ہیں جو ہر دور کے فرعون کو ظاہر کر رہی ہے وہ فرعون کے حساب سے اپنی قلم کو عصا بنانے کی کوشش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details