مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جمعہ کی شب قومی شاہراہ نمبر 3 پرایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔
سماجی کارکن شیخ شفیق نے کہا کہ گزشتہ شب قومی شاہراہ نمبر 3 پر واقع راستے میں واقع ہوٹل کے قریب ایک دلخراش حادثہ پیش آیا.جس میں زاہد احمد (17) سالہ ساکن رسولپورہ (مالیگاؤں) کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی۔
انھوں نے بتایا کہ یہ نوجوان پیشے سے پاور لوم مزدور تھا۔ چھٹی کے دن سیر و تفریح کی غرض سے اپنے دوستوں کے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 3 کی طرف موٹر سائیکل پر روانہ ہوا۔
اسی دوران راستے کی ایک ہوٹل کے پاس ان کی موٹر سائیکل سامنے سے آرہی گاڑی سے جا ٹکرائی اور نوجوان کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی۔جب کہ اُس کے ساتھی کو شدید طور پر زخمی بتایا جارہا ہے۔